حیدرآباد۔7۔جنوری(اعتماد نیوز)وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے آج کہا کہ وہ
صد فیصد تلنگانہ بل پر مباحث کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ
اسمبلی
اجلاس کے ہر لمحہ کو اس بل پر مباحث میں گزارنا چاہئے۔ انہوں نے
اسپیکر اسمبلی سے تلنگانہ بل پر مباحث کرنے اور تمام ارکان سے اس بل پر
مباحث کے لئے تائید کرنے کی خواہش کی۔